سوال (2458)
ایک عورت نے خواب دیکھا ہے کہ ایک گھر ہوتا ہے، یہ معلوم نہیں ہے کہ کہاں پر ہے، وہاں بہت سارے لوگ ہوتے ہیں، وہاں میں کسی کو بھی نہیں جانتی ہوں، وہ سب کہہ رہے ہوتے ہیں کہ وہ دیکھو، میں دیکھتی ہوں کہ ایک فرشتے جیسا بلندیوں میں اڑ رہا ہے، بڑے بڑے پر ہوتے ہیں، اس کے بعد آنکھ کھل گئی تھی۔
جواب
خواب میں فرشتہ دیکھنے کو قطعی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ وہ فرشتہ ہی تھا، لہذا اس خواب پر کسی تعبیر یا شرعی حکم کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی ہے، بس اتنا کہا جا سکتا ہے کہ خواب اگر خوش کن ہو تو یہ خواب مبشرات میں سے ہے اور اگر ڈراؤنا ہو تو شیطان کی طرف سے ہے۔
واللہ اعلم۔
باقی حالت بیداری میں اللہ جسے چاہے فرشتہ دکھا سکتا ہے، جیسا کہ لوط علیہ السلام کی قوم نے فرشتوں کو دیکھا اور ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ نے فرشتوں کو دیکھا اگرچہ انسانی صورت میں دیکھا اسی طرح اور بھی سابقہ امم کے واقعات احادیث صحیحہ میں موجود ہے کہ غیر انبیاء نے فرشتوں کو دیکھا لیکن ان کے فرشتے ہونے کی تصدیق کتاب و سنت نے کی ہے ہم کسی کے متعلق نہیں کہہ سکتے کہ وہ فرشتہ تھا۔
واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ