سوال (2148)

کیا بچوں کو پہلی صف سے دھکیل کر آخری صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے؟

جواب

حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ عقل و فہم اور علم و عمل کے اعتبار سے زیادہ قابل ہوں، وہ لوگ میرے زیادہ قریب کھڑے ہوا کریں، اس کے علاؤہ یہ بھی وضاحت ہے کہ پہلے مردوں کی صف ہونی چاہیے، پھر بچوں کی صف ہونی چاہیے، اس کے بعد عورتوں کی صف ہونی چاہیے، شاید ایک واقعہ بھی آتا ہے کہ ایک صحابی بچے کو ہٹا کر وہاں کھڑے ہوئے تھے، اس لیے یہ جائز ہے، باقی باقاعدہ بچوں کو بھگانا جائز نہیں ہے، بچوں کے لیے صف بنانی چاہیے، پھر ان کو کہا جائے کہ آپ یہاں کھڑے ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ