سوال (840)

ایک شخص نے دو سال پہلے قسم توڑ دی ہے ، جہاں رہتا ہے ، وہیں اس کو کفارہ دینے کے لیے کوئی مل بھی نہیں رہا ہے ، کیا اب وہ کفارہ دے سکتا ہے اور کس کو دے ؟

جواب

یہ بات ظاہر ہے کہ وہ آپ کی گردن میں بوجھ ہے ، یہ اللہ کی راہ میں نکلنے والی مد ہے ، کفارہ آپ کو دینا چاہیے ، باقی تاخیر پر توبہ و استغفار کریں ، جہاں آپ رہتے ہیں وہیں آپ کو کوئی کفارہ کی رقم دینے کے لیے مل نہیں رہا ہے ، کہیں اور بھیج سکتے ہیں ، موبائل کا دور ہے آپ کسی کو کہ دیں کہ وہ ادا کردے پھر آپ اس کو ادا کردیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ