سوال (2530)
آج کل لوگ عقیقہ کے لیے جانور ذبح نہیں کرتے ہیں، بلکہ بازار سے گوشت خرید کر عقیقہ کرتے ہیں کیا اس سے عقیقہ ادا ہو جائے گا؟
جواب
دین اسلام میں عقیقے کا تصور خون بہانا ہے، جب تک خود ذبح نہ کریں گے یا کسی سے ذبح نہیں کروائیں گے تو بچے کی طرف سے عقیقہ نہیں ہوگا، گوشت خرید کر عقیقہ کرنا یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اس سے عقیقہ نہیں ہوگا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَن عَمِلَ عَمَلًا ليسَ عليه أمْرُنا فَهو رَدٌّ [صحیح مسلم : 1718]
’’یعنی جس نے کار خیرسمجھ کر کوئی عمل کیا اوراس عمل کامیں نے حکم نہیں دیا تو وہ عمل مردود ہے ‘‘۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اس میں ایسا کریں کہ قصاب کو آپ کہیں کہ آپ کے لیے جانور لے، پھر اس کو وہ کاٹ کر آپ کو دے دے، آپ جانور اور اجرت کے پیسے دے دیں، پھر وہ گوشت گھر لے آئیں، پھر آپ کی مرضی کہ آپ اس کو کچا تقسیم کرتے ہیں یا پکا تقسیم کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ