سوال 7501
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی اپنی قبروں میں زندہ ہیں؟ اس عقیدہ کے بارے میں فتویٰ درکار ہے۔
کیا یہ ویب سائٹ مستند ہے؟ Islamqa.info
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ویب سائٹ مستند ہے
ترجمہ و ترجمانی کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔
البتہ الانبیاء احیاء فی قبورھم یصلون کے تحت یہ بات ہوتی ہے اور فہم غلط لیا جاتا ہے کیونکہ دنیاوی زندگی برزخی زندگی سے الگ ہے۔
اس کا ابھی علم ہے احساس نہیں۔
اس احساس کو پانے کے لیے وہاں جانے کا انتظار کریں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: صالح المنجد سروری کی ویب سائٹ نہیں ہے جن کے حوالے سے شیخ سلیمان الرحیلی اور شیخ عبید الجابری اور دیگر علماء خبردار کرتے ہیں؟
جواب: محمد بن صالح المنجد حفظہ اللہ راسخ العلم، صالح الفکر سلفی المنہج عالم دین ہیں۔
عبید الجابری صاحب ان اہل علم میں سے ہیں، جنہوں نے اپنے سے بڑے اور چھوٹے کئی علماء پر نا درست تنقید کی ہے، حالانکہ ان مسائل میں وہ خود غلطی پر تھے۔
جہاں تک شیخ رحیلی حفظہ اللہ کی بات ہے، تو انہیں بھی بعض دفعہ اخوانیت و سروریت کا رد کرتے ہوئے اپنے علمی مقام و اسلوب سے ہٹ کر گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔
بہر صورت شیخ منجد اور ان کی اسلام سوال و جواب معتبر ترین ویب سائٹس میں سے ہے۔
باقی مسائل میں راجح مرجوح کا فرق ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




