سوال (954)

ایسا شخص جس کا ذہنی توازن درست نہ ہو ، بات کو سمجھتا ہے لیکن ذہن بچوں والا ہے ۔ کچھ دیر بعد پھر بھول جاتا ہے ، کیا اس سے عورت پردہ کرے گی ؟

جواب

اگر وہ بالغ ہوگیا ہے تو پردہ تو اس سے بنتا ہے ، کیونکہ کبھی وہ حاضر دماغ ہے ، کبھی نہیں ہے ، سو فیصد تو ایسا نہیں ہے ، اس سے پردہ بنتا ہے ، یوں کہہ لیں کہ کچھ نمبروں کی گنجائش دی جا سکتی ہے ۔ باقی پردہ تو ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شافعیوں کے ہاں واجب ہے۔ شیخ الاسلام زکریا نے لکھا ہے ، وجہ یہ ہے کہ مجنون یا جس کا ذہنی توازن درست نہ ہو اس کے ہاں بعض دفعہ عام صحیح العقل آدمی سے زیادہ عورتوں کی طرف اشتہا و شہوت ہوتی ہے۔ دوسرے کئی علماء فرق کرتے ہیں کہ اگر وہ

“أَوْ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُوْلِي الْإِرْبَةِ مِنْ الرِّجَالِ”[ النور : 31 ]

میں آتا ہے
یعنی اسے عورتوں کے امور نہیں پتہ کسی قسم کی شہوت نہیں یا عورتوں کی طرف اشتہا و رغبت نہیں تو پردہ نہیں ہے یعنی چہرے اور ہاتھوں وغیرہ کا اور اگر مذکورہ بالا صفات نہیں ہیں تو پردہ ہے ، بہرحال میں اس حوالے سے بعض واقعات جانتا ہوں ، صحیح یہی معلوم ہوتا ہے کہ خواتین ایسے آدمی سے بلوغت کی عمومی عمر کے بعد پردہ کریں اور جیسے دیگر جوانوں سے دور رہتی ہیں اسی طرح دور رہیں اور ایسے آدمی کو بھی خواتین سے دور رکھا جائے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ