سوال (1369)
کسی کو تحفہ دے کر واپس لینے کے بارے میں کیا وعید ہے ؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:
«العَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالعَائِدِ فِي قَيْئِهِ»[صحيح البخاري :2621]
“تحفہ دے کرواپس لینے والا، قے کرکے چاٹنے والے کی طرح ہے”
ایک اور روایت میں الفاظ ہیں:
«العَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالكَلْبِ يَقِيءُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ»[صحيح البخاري :2589]
“تحفہ دے کر واپس لینے والا، کتے کی طرح ہے، جو قے کر تا ہے، پھر اسے چاٹتا ہے”
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ