سوال (2178)

اگر کوئی بچی کسی برتن میں پیشاب کر دے تو کیا برتن کو پاک کرنے کے لیے دھونا کافی ہے؟

جواب

برتن کو دھونا ہی ہے، مزید کیا کر سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جی جیسے کپڑے کے دھونے پر کپڑا پاک اور صاف ہو جاتا ہے، ایسے ہی متاثرہ برتن بھی دھونے سے پاک اور صاف ہو جائے گا مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ