سوال 7290

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ درود شریف پڑھنے اور کسی سے پڑھانے کی نذر مانی جاسکتی ہے اگر تعداد مقرر نہ کی ہو تب کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسرے سے پڑھوانے کی نذر یہ تو اہل بدعت کا کوئی طریقہ دکھائی دے رہا ہے۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہتے ہیں جی ہم نے نذر مانی ہے اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر نذر مانی ہے کہ اس بچی یا بچے کو میں فلاں بزرگ کے نام پہ 10 سال مانگ کر کھلاؤں گا۔ یہ حسین کا فقیر ہے یہ غوث اعظم کا فقیر ہے یہ فلاں کا فقیر ہے۔ تو اس طرح کی تو نذریں اہل بدعت کا طریقہ اہل شرک کا طریقہ ہے۔ آپ نےخود اپنی نذر مانی درود پڑھنے کی تو بے شک اس پر عمل کریں آپ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ