سوال (852)

کیا فجر کی سنتیں نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟ اگر کوئی شخص تواتر سے سنتیں نماز کے بعد ادا کرے تو کیا اسے اشراق کے وقت ادا کرنا چاہیے یا پھر نماز کے بعد ادا کرے ؟

جواب

فجر کی سنتیں طلوع فجر کے بعد یا نماز کے فورا بعد پڑھ سکتے ہیں ، فقہ احناف کا فتوی ہے کہ جس کی فجر کی سنتیں رہ گئی ہیں وہ طلوع سورج کے بعد میں پڑھے ، علامہ سید بدیع الدین راشدی رحمہ اللہ اگر ان مقالات راشدیہ کو دیکھا جائے تو اس میں وہ دونوں موقف اختیار کرتے ہیں کہ جب پڑھ لے ، حدیث کا استدلال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر کی سنتیں رہ گئی تھیں تو آپ نے عصر کے بعد پڑھ لی تھیں ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ