سوال (2210)
اگر بارشوں کی وجہ سے قبریں گر گئی ہوں تو ان کو درست کرنا اور یہاں تک کہ اس کے اوپر جو سلیبیں ہوتی ہیں، وہ اٹھانا اس کے بارے میں کہاں تک اجازت ہے؟
جواب
کھل جانے والی قبر، مٹی میں بہہ جانے والی قبر یعنی اس طرح مٹی بہہ جائے کہ اس کا اندر کا حصہ ظاہر ہو جائے، اس کو درست کیا جا سکتا ہے، اہل علم اس کی اجازت دیتے ہیں، اگر سلبییں بھی گر گئی ہیں تو اس کو بھی چینج کیا جا سکتا ہے، کوشش یہ ہو کہ غیر ضروری دخل اندازی نہ ہو، باقی قبر کو درست کرنا جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ