سوال (1658)

سورۃ الاحزاب کی آیت کے مطابق منہ بولے بیٹے حقیقی بیٹوں کی مانند نہیں ہوتے ہیں ، اس کے ریفرنس میں ایک صحابیہ کا لے پالک بیٹا تھا ، جن کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے دودھ پلا کے رضاعی بیٹا بنا لو۔ میرا سوال یہ ہے کہ کتنے سال کی عمر اور کتنے بار بچے کو دودھ پلانے سے رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟
اگر کسی نے بچہ ڈاپٹ کیا ہو اور اس کی مدت رضاعت سے گزر گئی ہو بڑا بچی/بچہ ہو تو اسے محرم کیسے بنایا جائے گا؟

جواب

عام حالات میں مدت رضاعت کے بعد والی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ہے۔
البتہ مخصوص حالات میں جب حرمت ثابت کرنے کے لیے رضاعت کی جائے تو ثابت ہوجائے گی۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ