سوال (2343)

مسجد کے مین حال پر چھت ہے، کیا وہاں قاری صاحب کی رہائش رکھی جا سکتی ہے؟

جواب

اس بارے میں مختلف رائے ہیں۔
(1) ایک یہ ہے کہ مسجد کی جگہ جو ہے، زمین سے لے کر سدرۃ المنتہیٰ تک مسجد ہے۔
(2) مسجد بناتے وقت جو جگہ مسجد کے لیے مخصوص کی ہے، وہ مسجد کے حکم میں ہے، باقی اگر چھت کو نماز کے لیے نہیں بنایاہے تو آپ کو اختیار ہے، آپ اس میں فیملی کے ساتھ رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔
یہ خاص طور پر جب یہ مسجد کسی کی ذاتی ملکیت ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، یہ اختلافات اس وقت ہیں، جب مسجد وقف ہو، وقف والی مسجد اگر چھت نماز کے لیے مخصوص کی گئی ہے تو آپ اس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے ہیں، اگر وہ چھت نماز کے لیے نہیں ہیں تو آپ اس میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ