سوال (814)

ایک شخص فوت ہوا ہے ، لیکن اس کی وراثت تقسیم نہیں کی گئی ہے ، کچھ عرصہ بعد اس کی شادی شدہ بیٹی بھی فوت ہو گئی ہے ، جو بے اولاد تھی ، کچھ عرصہ کے بعد اس کی جگہ پر اس کی بہن کا نکاح کر دیا گیا ہے ، ان میں وراثت کیسے تقسیم ہو گی ؟ کیا فوت ہونے والی بیٹی کی وراثت بھی تقسیم ہوگی؟

جواب

جی وہ بیٹی اگر والد کی وفات کے وقت موجود تھی ، تو اس کا حصہ نکلے گا ، بعد ازاں وہ بھی چلی گئی ہے تو وہ بھی رکہ بن گیا ہے جو کہ تقسیم ہوگا ، مزید قرب و جوار کے علماء سے تحریرا فتویٰ لیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

پہلا آدمی جب فوت ہوا اس وقت اس کے جو ورثاء زندہ تھے ، اس کی جائداد ان میں تقسیم کی جائے ۔ اس کے بعد اس کی بیٹی کی جائداد اس کے ان ورثاء میں تقسیم کی جائے گی جو اس کی وفات کے وقت زندہ تھے۔۔ ترتیب سے چلیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ۔ ایسے مسائل بروقت ترکہ تقسیم نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ