سوال (2500)
ماضی اگر مبنی پر فتح ہے تو ضربوا پر ضمہ کیوں ہے؟
جواب
جی ہاں فعل ماضی باالاتفاق مبنی ہے، اس کے مبنی ہونے کی تین صورتیں ہیں۔
(1) : مبنی بر فتح: جب یہ واؤ جمع اور ضمیر مرفوع متحرک سے خالی ہو جیسے: ضَرَبَ
(2) : مبنی بر ضمہ: جب اس کے ساتھ واو جمع ہو جیسے: ضربوا
(3) : مبنی بر سکون: جب اس کے ساتھ ضمیر مرفوع متحرک ہو جیسے ضربت۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ