سوال (248)

کیا مسلمان کیلئے ہاتھ 🙏🏻🙏جوڑنا صحیح ہے چاہے وہ معافی کیلئے ہوں یا ویسے ؟

جواب:

بعض لوگ معافی مانگنے کے لیے ہاتھ جوڑتے ہیں ، اسی طرح بعض لوگ سلام کرتے وقت ہاتھ جوڑتے ہیں، یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے ۔ جو خاص ایموجی (🙏) آپ نے بھيجی ہے ، یہ ہندوؤں کا خاص طریقہ ہے ، جسے وہ نمسکار ، نمستے Namaste وغیرہ بولتے ہیں، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ میں آپ کے لیے جھکتا ہوں ۔ یہ سب چيزیں تشبہ بالکفار ہیں، جو کہ جائز نہیں ۔ مسلمانوں کے ہاں ہاتھ اٹھا کر معافی اللہ رب العالمین سے مانگی جاتی ہے، جیسا کہ ہم ہاتھ اٹھا کر (🤲) دعا کرتے ہیں۔ اس کا ایک تو نمستے سے طریقہ کار مختلف ہے، دوسرا دعا صرف اللہ سے ہی مانگی جاسکتی ہے، کسی عام انسان سے دعا مانگنا جائز ہی نہیں ہے ۔ لہذا کسی کی منت سماجت کرتے ہوئے، یا کسی سے جان چھڑانے کے لیے ہاتھ جوڑنا 👏 جیسے عادات و اطوار اگرچہ ہمارے ہاں ہندوانہ ثقافت کے سبب رائج ہو گئے ہیں، لیکن ان سے اجتناب ضروری ہے۔ اور اس حوالے سے بالخصوص اس ایموجی (🙏) کا تو اسلام اور مسلمانوں سے سرے سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ