سوال (2284)
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کے ایک آدمی کے گھر گائے نے بچہ دیا ہے اور اس نے یہ کہا کے میں گائے کے بچے کی اپنے بیٹے کی طرف سے قربانی کروں گا، اب اس آدمی کا بچہ کہیں باہر ملک سفر پر جا رہا ہے تو وہ بندہ اس جانور کا صدقہ کرنا چاہ رہا ہے، کیونکہ اب اس کو پالنا گھاس چارہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کے بس میں نہیں رہا ہے، تو اس کا سوال ہے کہ میں اس کو ابھی صدقہ کر دوں تو کیا میں گنہگار تو نہیں ہوں گا؟
جواب
نذر کو اس کے وقت پر پورا کرنا اولی اور افضل ہے، البتہ قبل حلول الوقت نذر پوری ہوجاتی ہے، البتہ اب وہ جانور ذبح کرلیتے ہیں تو ان کی نذر پوری ہو جائے گی، وہ اس سے بری الذمہ ہو جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ