آپ بھی کمر کس لیجئے

اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے، عبادت میں نہایت کوشش کرتے اور کمر ہمت باندھ لیتے تھے۔

(صحیح البخاری:2024)