سوال 7690
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
گھر میں مسجد کی نیت کر کے کوئی جگہ اگر مخصوص کی جاے جس میں عورت اپنی نمازیں وغیرہ ادا کرتی ہے بے شک اس پر مسجد والے احکام تو لاگو نہیں ہوتے لیکن کیا اس کے تقدس وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہیے جیسے کوئی فون وغیرہ وہاں استعمال نہ کیا جائے یا مزید ایسے کام یا یہ عام گھر کی طرح ہی ہوگی۔
رہنمائی فرما دیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر گھر میں کسی جگہ کو باقاعدہ مصلّے کا درجہ دے دیا ہے تو لا محالہ اس کا کچھ لحاظ اور پروٹوکول رکھنا چاہیے۔ اگرچہ اس پر مسجد والے احکام لاگو نہیں ہوتے، لیکن بہرحال یہ ایک ادب ہے، اس لیے اس کے آداب کا اہتمام کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




