سوال 7692
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
خواب کی تعبیر مطلوب ہے۔
بیٹے کو کاروبار کے لئے باہر کے ملک بھیجنے کے سلسلے میں ماں نے استخارہ کیا اور خواب دیکھا کہ اسی لڑکے کی بیٹی کی پیدائش کے لئے ہسپتال میں سب انتظار میں ہیں اور بہت خوش بھی ہیں۔ بچی کے کپڑے بھی پکڑے ہیں۔
جبکہ وہ لڑکا ابھی کنوارہ ہے۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقیقت تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے، البتہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس لڑکے کو باہر نہیں جانا چاہیے، کیونکہ اس کی ضرورت یہاں ہے۔ ممکن ہے کسی بھی وقت گھر والوں کو اس کی ضرورت پیش آ جائے اور انہیں اس کے سہارے کی ضرورت ہو۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




