احکامِ الہی کو مذاق مت بناؤ
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
{وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ} [البقرة: 231]
یعنی اللہ تعالی کی آیات میں بیان کردہ احکام کو ہنسی مذاق نہ بناؤ، بلکہ اللہ تعالی کی نعمتیں اور جو اس نے نصیحت کی خاطر تم پر کتاب و حکمت نازل کی ہے، اسے یاد رکھو، اور جان رکھو کہ اللہ تعالی ہر چيز کو بخوبی جاننے والا ہے۔
یہ آیت خاص طور پر نکاح و طلاق کے پس منظر میں نازل ہوئی ہے، لیکن تمام شرعی احکام کا یہی حکم ہے، بلکہ شرعی احکام کا استہزاء بعض دفعہ کفر تک لے جاتا ہے۔ اللہ تعالی سب کو محفوظ رکھے۔