اللہ کے لیے محبت

حضرت معاذ بن جیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

“ان لوگوں کے لیے جو میری خاطر باہم محبت کرتے ہیں، میری خاطر باہم ملاقا تیں کرتے ہیں، اور میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں، میری محبت واجب ہو گئی۔ ”

(رواہ مالک فی المؤطا : 1843، مشکاۃ : 5011، صحیح)