سوال 7684

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا نو مولود بچے کا جنازہ پڑھنا ضروری ہے جس طرح کچھ علماء اس بات کو دلیل بناتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کا جنازہ نہیں پڑھایا جبکہ وہ 18 ماہ کے تھے ؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں نابالغ بچوں کا نومولود بچوں کا جنازہ جواز کے درجے میں ہے۔ فرض کے درجے میں نہیں ہے بس اتنی بات ہے تمام دلائل کا خلاصہ یہ فرض کے درجے میں نہیں ہے۔ جواز کے درجے میں ہے۔ تو اس کو ایسے ہی رکھا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ