سوال 7682
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم جب امام سمع اللہ رکوع سے اٹھے کہے تو مقتدی بھی سمع اللہ کہے گا یا صرف ربنا ولک الحمد کہے گا۔۔۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مقتدی کے لیے دونوں چیزیں کہنا جائز ہے، ان شاء اللہ۔ اس لیے کہ
«سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ»
کہنے کی بھی دلیل موجود ہے کہ امام جو کہے، تم بھی کہو، اور
«رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» یا «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ»
کہنا بھی ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری تحقیق کے مطابق اولیٰ اور اوسط طریقہ یہی ہے کہ مقتدی بھی
«سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ»
کہے، اس کے بعد
«رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» اور «حَمْدًا كَثِيرًا»
والی پوری دعا پڑھے۔
البتہ اگر کوئی براہِ راست صرف
«رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ»
کہتا ہے تو سلف صالحین سے اس کا جواز بھی ملتا ہے۔ اس مسئلے میں سختی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




