سوال 7685
السلام علیکم!
کیا قران مجید کو تجوید قواعد کے ساتھ پڑھنا فرض اور ضروری ہے یا بغیر ان کے پڑھے بھی گزارا ہو جاتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن کو قواعد و تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض ہے؟ فرض کے درجے میں تو نہیں ہے لیکن تاکیدی امر کہہ سکتے ہیں اور اہتمامی امر ہے۔ اہتمام کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




