الْغَفَّارُ بے انتہابخشنے والا

’’بے انتہابخشنے والا، ڈھانپنے والا، جو دنیا میں گناہوں اور برائیوں پر پردہ ڈال کر آخرت میں عذاب دینے کی بجائے در گذر کرتے ہوئے معاف کرنے والا بھی ہے ‘‘۔

اللہ عزوجل فرماتا ہے:

«رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ »

’’جو آسمانوں کا اور زمین کا رب ہے اور ان چیزوں کا جو ان دونوں کے درمیان ہیں ، سب پر غالب، بہت بخشنے والا ہے“۔

[سورة ص: 66]