اچھی طرح وضو کے بعد دو رکعت نماز
سيدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ»
’’جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھتا ہے، تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے‘‘۔
[صحیح مسلم: 234]