رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“بہتان اور جھوٹ کی بدترین صورتوں میں سے یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے، یا جو چیز اس نے خواب میں نہیں دیکھی، اس کا دعویٰ کرے، یا اللہ کے رسول ﷺ کی طرف ایسی حدیث منسوب کرے جو آپ نے نہ فرمائی ہو”۔

(صحیح بخاری: 3509)