بیمار کو دم کرنا

حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے محمد! کیا آپ بیمار ہوگئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ہاں۔”حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ کلمات کہے:

بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ

“میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتاہوں،ہر چیز سے(حفاظت کے لئے) جو آپ کو تکلیف دے،ہر نفس اور ہر حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے،اللہ آپ کو شفا دے،میں اللہ کے نام سے آ پ کو دم کر تا ہوں۔”

(صحیح مسلم : 5700)