تعلیمِ قرآن کا اجر

سمعانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

ابو منصور الخیاط المقری رحمه الله کی وفات کے بعد کسی نے ان کو خواب میں دیکھا وہ کہہ رہے تھے:

“غفر الله لي بتعليمي الصبيان الفاتحة”.

’’بچوں کو سورہ فاتحہ پڑھانے کی وجہ سے اللہ نے مجھے بخش دیا ہے‘‘۔

[سیر أعلام النبلاء:224/19]