جنت میں محل بنائیں!
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“مَنْ قَرَأَ {قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ} حَتَّى يَخْتِمَهَا ‌عَشْرَ ‌مَرَّاتٍ ‌بَنَى ‌اللهُ ‌لَهُ ‌قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ ” فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِذًا نَسْتَكْثِرَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: ” اللهُ أَكْثَرُ وَأَطْيَبُ “». [مسند أحمد برقم 15610 واللفظ له، المعجم الكبير للطبراني برقم: 397، الصحيحة:589]
جس شخص نے {ﻗﻞ ﻫﻮ اﻟﻠﻪ ﺃﺣﺪ} یعنی سورۃ الاخلاص دس مرتبہ پڑھی، اللہ اس کے لیے جنت میں محل بنائے گا۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تو ہم اسے زیادہ سے زیادہ پڑھتے ہیں؟ (تاکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ جنت میں محل ملیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ زیادہ دینے والا ہے۔