احادیثِ مبارکہ کے بغیر قرآن کریم پر عمل ممکن نہیں، مثلا نماز، روزہ، حج، زکاۃ، حدود و تعزیرات، حلال و حرام وغیرہ تمام مسائل کی جزئیات و تفصیلات کا علم احادیث کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اگر احادیث کو چھوڑیں تو ان تمام عبادات و فرائض کو سرانجام دینے کا حکم قرآنی خود بخود متروک ہوجائے گا۔
امام ابن بطه عكبري رحمه الله نے درجنوں مسائل کو ذکر کیا ہے، جن کی عملی اور پریکٹیکل وضاحت سوائے سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کہیں موجود نہیں ہے، اور اسے جاننے کے لیے احادیث کی طرف رجوع کرنا ازبس ضروری ہے۔ (الإبانة: 1/227)