نبی ﷺ نے شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

اگر تم لوگوں کو سونا چاندی جمع کرتے دیکھو؛ تو ان الفاظ کو یاد رکھو:

“اے اللہ! میں دین کے معاملے میں ثابت قدمی، رشد و ہدایت پر عزیمت، تیری نعمت پر شکر اور تیری بہترین اور خالص عبادت کرنے کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، میں تجھ سے قلب سلیم اور زبان صادق کا سوال کرتا ہوں، میں اس خیر و بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، جسے تو جانتا ہے؛ اور ہر اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جسے تو جانتا ہے؛ اور ان گناہوں سے جسے تو جانتا ہے، تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہو،”

(السلسلۃ الصحیحۃ: 3228)