رسول اللّٰہ ﷺنے فرمایا :

”جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کابیرونی حصہ اندرسے اوراندورنی حصہ باہر سے نظر آئے گا‘‘، (یہ سن کر) ایک اعرابی نے کھڑے ہوکرعرض کیا: اللّٰہ کے رسولﷺ! کس کیلئے ہیں؟ آپ ﷺنے فرمایا:
’’جو اچھی طرح بات کرے، کھانا کھلائے، خوب روزے رکھے اور اللّٰہ کی رضا کیلئے رات میں نماز پڑھے جب کہ لوگ سوئے ہوں‘‘۔

[ سنن الترمذى :1984]