روئے زمین کی دوسری مسجد

”أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلَ؟ قَالَ: المَسْجِدُ الحَرَامُ قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ المَسْجِدُ الأَقْصَى قُلْتُ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:أَرْبَعُونَ سَنَةً”۔

سیدنا ابو زررضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سب سے پہلے روئے زمین پر کون سی مسجد تمعیر کی گئ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام۔ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اس کے بعد؟ آپ نے فرمایا: مسجد الاقصیٰ۔ میں نے عرض کیا۔ ان دونوں کی تعمیر کے درمیان کتناعرصہ ہے؟ آپ نے فرمایا کہ چالیس سال۔

(صحیح البخاری: 3366)