سجدے کی ایک عظیم دعا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنه فرماتے ہیں

رسول اللہﷺ سجدے میں کہا کرتے تھے:

“اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، دِقَّهُ وَجِلَّهُ ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ”.

“اے اللہ! میرے سارے گناہ بخش دے؛ چھوٹے بھی اور بڑے بھی، پہلے بھی اور پچھلے بھی، کُھلے بھی اور چُھپے بھی”!

(صحيح مسلم : 483)