رسول اللّٰہ ﷺ کے فرامین ہیں:

”سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے“۔

[صحیح بخاری:1923]

”ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں کے درمیان فرق سحری
کے کھانے کا ہے “۔

[صحیح مسلم: 2550]

”کھجور مومن کی بہترین سحری ہے“۔

[سنن ابوداود: 2345]

”اللہ تعالیٰ اور اس كے فرشتے سحری كرنے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں“۔

[الصحیحة:2221]

”افطار میں جلدی كرو اور سحری میں تاخیر كرو“۔

[الصحیحة: 2233]

”سحری کا کھانا برکت والا ہے،پس اسے نہ چھوڑو بھلے ہی تم ایک چُلو پانی کا پیو“۔

[صحیح الجامع: 3683]