صدقۃ الفطر کا حکم کیا ہے؟
صدقۃ الفطر فرض اور واجب ہے، جیسا کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
“فرَض رسولُ الله صلَّى الله عليه وسلَّم صدقةَ الفِطرِ…” [بخاري:1512، مسلم:984].
’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ کو فرض قرار دیا’۔
بلکہ کئی ایک اہل علم نے اس کے فرض اور واجب ہونے پر اجماع و اتفاق نقل کیا ہے۔