عشاء و فجر اور پہلی صف کی فضیلت
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
“وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ، لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ المُقَدَّمِ لاَسْتَهَمُوا”.
’’اگر لوگ جان لیں کہ نماز کو جلدی(اول وقت) میں پڑھنے کا کتنا اجر ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشا اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں اگرچہ انہیں گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے حصول کے لیے ضرور قرعہ اندازی کریں‘‘۔
[صحیح البخاری: 721]