فطرانہ کس پر واجب ہے؟
’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ کو غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے، بڑے تمام مسلمانوں پر فرض قرار دیا’۔ [بخاري:1503، مسلم:984]
لہذا ہر کسی پر فطرانہ ادا کرنا ضروری ہے، حتی کہ اگر کوئی فقیر بھی ہو، تو وہ دوسروں سے صدقہ لے کر، اپنی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرے گا۔ بلکہ اہل ثروت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کی ضروریات پوری کرتے ہوئے یہ بھی خیال رکھیں کہ وہ اپنا صدقۃ الفطر ادا کرسکیں۔
نومولود جو رمضان کے آخری دن بھی پیدا ہوا ہو، اس کی طرف سے بھی فطرانہ ادا کیا جائے گا۔