فطرانہ کیا ہے؟
صدقۃ الفطر، زکاۃ الفطر، فطرانہ اور فطرہ یہ سب ایک ہی چیز کے مختلف نام ہیں۔ اس سے مراد وہ صدقہ و خیرات ہے، جو عید سے پہلے پہلے ہر مسلمان نے ادا کرنا ہوتا ہے۔ اس میں کئی ایک حکمتیں ہیں، مثلا:
1۔ روزوں میں کمی کوتاہی کا کفارہ
2۔ فقراء ومساکین کی مدد اور تعاون
3۔ عمومی طور پر بدن کی زکاۃ
4۔ روزے مکمل ہونے کی خوشی میں اللہ تعالی کا شکریہ