قاتلینِ عثمان پر لعنت

محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

“بَلَغَ عَلِيًّا أَنَّ عَائِشَةَ تَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ فِي الْمِرْبَدِ، قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا وَجْهَهُ فَقَالَ: وَأَنَا أَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ، لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي السَّهْلِ وَالْجَبَلِ، قَالَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا”

’’سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ خبر ملی کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے “مربد” (مقام) میں قاتلین عثمان پر لعنت کی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنےدونوں ہاتھ چہرے کے برابر بلند کر کے فرمایا: میں بھی قاتلین عثمان پر لعنت بھیجتا ہوں،اللہ تعالٰی بھی قاتلین عثمان پر میدان اور پہاڑ میں لعنت بھیجتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دو یا تین مرتبہ یہ الفاظ کہے‘‘۔

[فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل: 733]