قبروں پر میلے لگانا
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“إن قبر رسول الله صلى الله عليه وسلم أفضل قبر على وجه الأرض، وقد نهى عن اتخاذه عيدا. فقبر غيره أولى بالنهي كائنا من كان”.
’رسول اللہ صلی اللہ کی قبرِ مبارک زمین پر افضل ترین قبر ہے، لیکن اس کے باوجود اسے میلہ گاہ بنانے سے منع کیا گیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی بھی دوسری ہستی کی قبر پر ایسے کام کرنا تو بالاولی ناجائز ہو گا‘۔
[اقتضاء الصراط المستقيم: 2/172]