عید کی مبارکباد دینا

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’عید کے دن مبارک باد دیتے ہوئے نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو یہ کہنا کہ:
” تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ ”
یا “اللہ تعالی آپکو بار بار عیدیں نصیب کرے” اس طرح کے دیگر دعائیہ کلمات کہنا ، متعدد صحابہ کرام سے مروی ہے کہ وہ ایسا کیا کرتے تھے‘‘۔

[مجموع الفتاوى: 24/ 253]