مسلمان بھائی سے قطع کلامی درست نہیں!

حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

” کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ میل ملاقات چھوڑے رہے، اور جب بھی دونوں کا سامنا ہو، تو دونوں ایک دوسرے سے منہ پھیر لیں۔ بلکہ دونوں بہتر وہ ہے جو سلام کرنے میں پہل کرے۔”

(صحیح بخاری: 6077)