مسواک کے فوائد

علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب”زاد المعاد”میں فرماتے ہیں کہ مسواک کے چند اہم فائدے ہیں:

(1)مسواک منھ کو خو شبو دار کرتی ہے۔ (2)مسو ڑ ھوں کو مضبوط کرتی ہے۔ (3)بلغم کو ختم کرتی ہے۔ (4)بینائی کو تیز کرتی ہے۔ (5)سوزش کو دور کرتی ہے۔ (6)معدہ کی اصلاح کرتی ہے۔ (7)آواز کو نکھارتی ہے۔ (8) کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے۔(9)بات چیت کی رفتار کو آسان کرتی ہے (10)پڑھائ،زکر اور نماز کے لئے نشاط عطا کرتی ہے۔(11)سستی کو دور کرتی ہے۔(12)رب کو راضی کرتی ہے۔(13) فرشتوں کو خوش کرتی ہے۔(14)نیمیوں میں اضافہ کرتی ہے۔