مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت نفل ادا کرنا بھی مسنون ہے؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«صَلُّوا قَبْلَ صَلاَةِ المَغْرِبِ»، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: «لِمَنْ شَاءَ»، كَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً.
مغرب کی نماز سے پہلے نماز پڑھو، تیسری دفعہ یہ بھی اضافہ کیا کہ ’جو پڑھنا چاہے’ تاکہ لوگ اس کو سنتِ موکدہ نہ سمجھ لیں۔ [بخاری:7368]
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ مغرب کی اذان سن کر، صحابہ کرام فورا ستونوں کی طرف لپکتے اور دو دو رکعتیں ادا فرماتے۔
[مسلم:837]