میری امت کے ستر ہزار اشخاص

نبی اکرمﷺ نے فرمایا:

«يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ»، قَالُوا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ»

’’میری امت کے ستر ہزار اشخاص حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘ صحابہ کرام نے پوچھا:اے اللہ کے رسول ! وہ کون لوگ ہیں ؟ آپ نے فرمایا:’’وہ ایسے لوگ ہیں جو داغنے کے عمل سے علاج نہیں کراتے، نہ دم ہی کراتے ہیں اور اپنے رب پر کامل بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘

(صحیح مسلم: 218)