پوسٹ#2

نبی کریمﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق

نبی کریم ﷺ جب اس دنیا سے رخصت ہوئے، تو آپ کی ازواج مطہرات کی تعداد نو تھی۔ اسی مناسبت سے امہات المو منین کے حجروں کی تعداد بھی نو ہے۔ جن کا ذکر قرآن کریم میں نبی کریم ﷺ کی نسبت سے بھی وارد ہے: (الاحزاب: 53) اور امہات المومنین کی نسبت سے بھی مذکورہ ہے:(الاحزاب: 33)