سوال 7705

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز میں چھینک آنے پر کیا کرنا چاہیے اور اسی طرح جمائی آجائے تو پھر کیا کریں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز میں چھینک آ جائے تو آپ

«الْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ»

کہہ سکتے ہیں۔ بس اتنی آہستہ آواز میں کہیں کہ خود سن لیں۔ بغیر آواز کے پڑھنے کی بھی گنجائش ہے، اور یہ کہنا لازم نہیں ہے۔
البتہ کسی دوسرے شخص کو جواب دینے کی اجازت نہیں کہ وہ جواب دینے کے لیے کھڑا ہو جائے۔
اگر نماز میں جماہی آ جائے تو حدیث میں اسے روکنے کی ہدایت آئی ہے۔ لہٰذا حسبِ استطاعت اسے روکیں، اور اگر پھر بھی جماہی آ جائے تو منہ پر ہاتھ رکھ لیں۔ اس دوران آواز نکالنے سے گریز کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ